پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی دبئی اوپن مینز ڈبل کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئے

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کا دبئی اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ ہی میں سفر تمام ہوگیا، اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس کے جوڑی دار سکندر منصوری اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو شکست دے کر نہ صرف اے ٹی پی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے دبئی، متحدہ عرب امارات کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں شروع ہو چکے ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر فتح حاصل کی۔

بھارتی اورآسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے تیونس جوڑی دار سکندر منصوری کو 6-7(4-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے اب فاتح جوڑی کا مقابلہ یوروگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں