نواز شریف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے پُرامید

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، انشااللہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ضرور آئے گا۔

سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت سارے معاملات معیشت سے جڑے ہوئے ہیں، حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ ہر اسمبلی اور ہر وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے۔ نئی حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں۔

نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، جس کے بعد انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا، اس موقع پر یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم پاکستان ہوں گے، تاہم انتخابات میں سادہ اکثریت نہ ملنے کے باعث نوازشریف پیچھے ہٹ گئے ہیں اور شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘