منگولیا میں برفانی طوفان اور شدید سردی سے 30 لاکھ مویشی ہلاک، ملک میں ایمرجنسی نافذ

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگولیا میں شدید سردی کے باعث 30 لاکھ سے زیادہ مویشی برف میں جم کر ہلاک ہو گئے ہیں، اب تک 80 فیصد علاقہ طوفانی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ منگولیا کی حکومت نے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔

چین کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق منگولیا کے اسٹیٹ ایمرجنسی کمیشن (ایس ای سی ) نے کہا کہ شدید سرد مو سم اور طوفانی برف باری کے نتیجے میں اب تک منگولیا میں 30 لاکھ سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

منگولیا میں کہلائے جانے والے شدید سرد ترین موسم جسے مقامی زبان میں ’ڈزڈ‘ بھی کہتے ہیں میں معمول سے کہیں زیادہ برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ ملک کا 80 فیصد سے زیادہ علاقہ اب تک 100 سینٹی میٹر تک موٹی تہہ والی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔منگولیا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

منگولیا کے وزیر اعظم لووسنامسرائے اویون ایرڈن نے مویشیوں کے شعبے میں مشکلات پر قابو پانے اور چرواہوں کو ہمہ جہت مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش ملک کے تقریباً تمام صوبوں کو اس موسم سرما میں سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگولیا دنیا کے آخری خانہ بدوش ممالک میں سے ایک ہے۔

مویشی اور گلہ بانی کو منگولیا کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر سمجھا جاتا ہے، منگولیا کے قومی شماریات کے دفتر کے مطابق 2023 کے اختتام پر منگولیا میں مویشیوں کی تعداد 64.7 ملین تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں