پشاور: خواجہ سراؤں پر پھر حملہ، ایک جاں بحق

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں خواجہ سراؤں پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا اور اس مرتبہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

اے ایس پی محمد علیم  فقیر آباد نے وی نیوز کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ فقیر آباد میں خواجہ سراؤں کی رہائشی عمارت اقبال پلازا میں پیش آیا جس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

محمد علیم کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اقبال پلازہ میں خواجہ سرا پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا اور راہ گیر زخمی ہو گیا جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا۔

خواجہ سرا کی شناخت عمر نواب عرف عاصمہ شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوئی۔ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ زخمی شخص اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ تھوڑے عرصے میں خواجہ سراؤں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ 2 روز قبل بھی اقبال پلازا میں فائرنگ سے کالجی نامی خواجہ سرا زخمی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اورفرار ملزمان کی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 26 دسمبر کو بھی فقیر آباد میں ہی ایک خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم