’ابا آئی لو و یو‘، سرفراز نے کس کرکٹر کیلئے یہ پیغام جاری کیا؟

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعے کم بیک کرنے پر جہاں ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سرفراز احمد نے بھی سوشل میڈیا پر سب کو جوابات دینا شروع کر دیے ہیں۔

گزشتہ روز سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کر کے ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو اپنے اپنے الفاظ میں مبارکباد دی، کسی نے کپتان کہہ کر پکارا تو کسی نے سیفی بھائی کہہ کر داد دی۔

اب سرفراز احمد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والے ساتھی کرکٹرز کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں سے کچھ دلچسپ بھی ہیں۔

سرفراز احمد نے حسن علی کو اپنی جان کہہ کر پکارا جبکہ فہیم اشرف کو رانا جی کہہ کر ان کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ محمد نواز اور وہاب ریاض کے ٹوئٹس کا بھی جواب دیا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے شاداب خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شیڈی میری جان، ہمیشہ خوش رہو، کامیاب رہو، دین و دنیا کی ہر خوشی نصیب ہو آپ کو۔

لیکن قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم خان کے ٹوئٹ پر سرفراز احمد نے لکھا، ابا آئی لوو یو۔ 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار