سندھ حکومت نے 75 لا افسران کی فوج بھرتی کر رکھی ہے، چیف جسٹس پاکستان

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں محکمہ جنگلات سندھ میں گریڈ 17 کے 7 افسران کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت نے 75 لا افسران کی فوج بھرتی کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کی خلاف ضابطہ بھرتی سے متعلق سندھ حکومت کا جواب مسترد کردیا۔

چیف سیکرٹری سندھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو جواب جمع کرایا وہ بہت مایوس کن ہے۔ 15 سال کی عمر میں نرمی کس قانون کے تحت رکھی گئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بولے کہ ججز اور سرکاری افسران کو پینشن مظلوم عوام کی جیبوں سے دی جاتی ہے، لیکن سندھ حکومت نے 75 لا افسران کی فوج بھرتی کر رکھی ہے۔

عدالتی کارروائی کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کا جواب مسترد کرتے ہوئے 15روز میں چیف سیکرٹری سندھ سے دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی فریق جواب جمع کروانا چاہے تو جمع کرسکتا ہے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر اور مراکش سمیت 6 عرب فٹبال فیڈریشنز کی فیفا صدر انفانٹینو کی حمایت

دلچسپی و لگن سے عاری نوجوان کرکٹرز کی توجہ کھیل سے زیادہ پیسہ کمانے پر ہے، اقبال قاسم

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی تیاریاں، نواز شریف نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

ویڈیو

حکومت سازی کی تیاریاں، آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا