اورنگی اور گجر نالے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی؛ وزیر اعلی سندھ کو نوٹس جاری

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اورنگی اور گجر نالے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو کل عدالت طلب کرلیا  ہے۔

کراچی رجسٹری میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے کراچی کے گجراور اورنگی نالے پر کارروائی سے متعلق عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔

متاثرین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے متاثرین گجر نالہ کو متبادل رہائش دینے کا براہ راست حکم وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو دیا تھا، جنہوں نے اس پرعملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔

درخواست گزار وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 25 اکتوبر 2021 میں آخری حکم دیا تھا۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے توہین عدالت کی درخواست بابت استفسار کیا جس پر فیصل صدیقی نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اورنگی اور گجر نالوں کے متاثرین کی بحالی کی حامی بھری لیکن دو سال ہوچکے کسی ایک شخص کو گھر نہیں ملا۔

جسٹس محمد علی مظہربولے؛ سندھ حکومت نے دو سال میں بحالی کا پلان دیا، آپ دو تین ماہ پہلے ہی سپریم کورٹ آگئے۔ جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلے اس لیے آئے کیونکہ کوئی ایک کام نہیں ہوا، گھروں کے علاوہ شہری سہولیات بھی فراہم کرنا تھیں اور اس ضمن میں سندھ حکومت کو ہر ماہ پیش رفت رپورٹ دینا تھی۔

جسٹس محمد علی مظہرنے دریافت کیا کہ کیا چیف سیکرٹری کی کوئی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ کیا متاثرین نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا؟ کیا اس معاملے میں کوئی فوکل پرسن ہے؟ کیونکہ غریب آدمی براہ راست وزیراعلی سندھ سے کیسے رابطہ کرے گا،غریب آدمی تو وزیراعلی سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہوسکتا۔

گجر نالہ، اورنگی نالہ متاثرین کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری، اور کمشنر کراچی کو کل عدالت طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلی سندھ کی طلبی کا معاملہ چیف سیکرٹری کی رپورٹ کے بعد دیکھیں گے، وزیراعلی ایک دو روز کے رہ گئے، انہیں جیل بھیج کر کیا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرامن ہونے کا دعویٰ غلط، ہتھیاروں کے ساتھ نکلنے والے پُرامن مظاہرین نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر پولیس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ایران پر امریکی حملے کے انتباہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت: وزیراعظم کا ایک ہی ڈیجیٹل شناخت سے تمام سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی