’والد اور بھائی کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن مریم نواز کیمرہ لے کر پہنچ گئیں‘ صارفین کی مریم نواز پر تنقید

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزير اعلی پنجاب مريم نواز نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی لاہور میں مختلف مقامات کے دوروں کا آغاز کیا ۔ وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے کچھ دیر بعد ہی وہ لاہور میں واقع ایک پولیس سٹیشن پہنچیں، دوسرے دن انھوں نے میو اسپتال پھر سیف سٹی کے آفسز اور لاہور کے سرکاری اسکول کا دورہ بھی کیا۔

مریم نواز کا لاہور کے سرکاری اسکول کا دورہ ایک بار پھر موضوع بحث بناہوا ہے،ان کی اسکول پرنسپل کے ساتھ مکالمے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں پرنسپل مریم نواز سے کہتی ہیں کہ بچیاں کنفیوز ہوجاتی ہیں کیونکہ سرکاری اسکول کے بچے چھوٹی فیملیز سے آتے ہیں اور جب یہاں اتنے مرد حضرات آتے ہیں تو بچے کنفیوز ہوجاتے ہیں جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ بہادر بچے ہیں اور باہر جا کر بات کریں گے ابھی بچوں کو ڈسٹرب نہ کریں اور ایسے نہیں کہنا چاہیے کہ چھوٹی یا بڑی فیملیز سے ہیں کیونکہ کوئی چھوٹی یا بڑی فیملی نہیں ہوتی تمام بچے بڑی فیملیز سے ہیں۔

اسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بہت سے صارفین ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ مریم نواز کی جانب سے تشہیری مہم ہے۔

ایک صارف نے مریم نواز پر تنقید کرتے پوئے لکھا کہ پاکستانی گرلزاسکولوں میں غیر مردوں کوآنے کی اجازت نہیں ہوتی مگر مریم نواز کلاس روم میں اپنے کیمرہ مینز کے ساتھ داخل ہو گئیں جہاں پر بچیاں پردے میں بیٹھی تھیں ، جس پر پرنسپل نے انہیں کہا کہ آپ مردوں کو یہاں سے لے جائیں بچیاں کنفیوز ہو رہی ہیں لیکن مریم نواز پھر بھی غیر مردوں کے ساتھ کمیروں سمیت وہاں موجود رہیں۔

میاں نعیم لکھتے ہیں کہ بچیوں کےاسکول کے اندر والد اور بھائی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی وہ گیٹ تک ہی رہتے ہیں اور مریم نواز غیر مردوں اور کمیرے کے ساتھ کلاس روم تک آ گئی ہیں۔

جہاں صارفین مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہیں ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز نہیں بلکہ پرنسپل بچوں کو چھوٹے اور غریب گھر کا کہہ کر کنفیوز کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری اسکول کا دورہ کر رہی ہیں اور یہ بہت بڑی بات ہے جسے سراہنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا