نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، کب اور کہاں میچز کھیلے جائیں گے؟

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی 3 میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ٹی20 سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ کے عرصے میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کی ٹیم 2023 کے آخر میں 10 وائٹ بال میچزکھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی اور یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

سیریز کا شیڈول

14 اپریل  کو نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد ہوگی، 16 اور 17 اپریل کو پریکٹس سیشن ہوگا۔ پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل 20 اپریل کو، تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل 21 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

 چوتھا اور پانچواں ٹی20 انٹرنیشنل 25 اپریل اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں