ایف آئی اے کی کارروائی: بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ اعجاز کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں، مذکورہ گروہ نابالغوں کو گن پوائنٹ پر پکڑتے اور پھر متاثرہ بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان مذکورہ ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم گرفتار ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں