وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری گاڑی کے نئے ٹائروں پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے صرف ہوں گے

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ  73 لاکھ روپے طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کے دوران بتایا کہ سرکاری گاڑی کے لیےگرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو مشکل سے قائل کرنا پڑا کیوں کہ ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا تھا جو ایک خطرناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم یہ ہوا تھا کہ وزیراعلیٰ کی مذکورہ گاڑی کے ٹائر آخری مرتبہ اکتوبر 2022 میں  تبدیل ہوئے تھے اور اُس وقت بھی ان کی قیمت کچھ کم نہیں بلکہ 2 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس کہنےکو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر  شور بپا کردیا ہے،۔

ہیلی کاپٹر کا معاملہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق عظمٰی بخاری نے کہا کہ  وہ صرف ایک دن استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ روٹین کی تبدیلی تھی اس لیے ایسا کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

یہ ہمیں غیرمستحکم کرسکتے ہیں مگر ایک انچ بھی زمین نہیں لے سکتے، ہم ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘