پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ شجرکاری مہم کا حصہ بنے، وزیراعظم شہبازشریف

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لیے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی  اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ  شکار پانچواں  ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضروری ہے،  ملک میں جنگلات کا رقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دوگنا کیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پودا لگا کر موسم بہار کی ملک گیر شجر کاری مہم 2024 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل رقبے کے تناسب میں جنگلات صرف 5 فیصد ہیں۔ ہماری پچھلی حکومت کا 24کروڑ درخت لگانے کا منصوبہ تھا، اس سال درخت لگانے کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ تعلیمی اداروں میں بھی اس خطرے سے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے اور شجرکاری مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 2024 میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران  ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 43 لاکھ 80 ہزار  پودے لگائے جائیں گے۔  2023 کی موسم برسات کی شجر کاری مہم کے دوران  4 کروڑ 90 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے تھے۔

موسم بہار کی شجر کاری مہم  کے سلسلے میں پنجاب میں ایک کروڑ 41 لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ 17 لاکھ 20 ہزار، خیبر پختونخوا میں 57 لاکھ 10 ہزار ، بلوچستان میں 30 لاکھ، آزاد جموں کشمیر میں ایک کروڑ 18 لاکھ 50 ہزار اور گلگت بلتستان میں 80 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں