آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں خاتون نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ حادثے میں خاتون زخمی ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا جب خاتون نے جوہر ٹاؤن کے علاقے ایف ٹو سے وٹو پیلس جانے کے لیے آن لائن رائیڈ بک کروائی۔ دورانِ سفر موٹر سائیکل سوار پر خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی کوشش کا الزام ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زمین پر گرنے کے باعث خاتون کے چہرے، ناک، گلے اور سر پر چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کے چھلانگ لگانے کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔ بعدازاں متاثرہ خاتون کے بھائی نے ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن کی گھر سے لاش برآمد، شوہر زیر حراست

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

پلیئرز کی سلیکشن میرے اختیار میں نہیں، سری لنکا کے خلاف مختلف ٹیم نظر آئےگی، بابر اعظم

درآمدات کا بوجھ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ابتر حالت، کیا نئی آٹو پالیسی سے غریب عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ