سپریم کورٹ کا مستعفی ججز کے خلاف کارروائی کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مستعفی ججز کےخلاف کارروائی سے متعلق عافیہ شیربانو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، فیصلہ جسٹس امین الدین نے تحریر کیا ، جس میں جسٹس جمال مندوخیل کا علیحدہ نوٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ جج کے استعفے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی خود بخود ختم نہیں ہوتی، سپریم جوڈیشل کونسل نوٹس جاری کر چکی ہو تو کارروائی جاری رکھنے کا استحقاق رکھتی ہے۔

تفصیلی فیصلے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف شکایات کا بھی تذکرہ کیا گیا  ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ شکایت اس وقت درج کی گئی تھیں جب سابق جج چیف جسٹس تھے۔

i.c.a._1_2024_15032024 by Iqbal Anjum on Scribd

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے یہ شکایات ان کی ریٹائرمنٹ تک سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے نہیں رکھی گئیں، ثاقب نثار کے خلاف شکایات ریٹائرمنٹ کے بعد کونسل کے سامنے آئیں تو غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی گئیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کا نوٹ

جسٹس جمال مندوخیل کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جو شخص جج بننے کا انتخاب کرے اسے خدا سے ڈرنے والا اور ایماندار ہونا چاہیے۔جج کا کام اعلیٰ اخلاقی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو برقرار رکھناہے- جو اپنے اوپرایسا معیار لاگو نہ کرے اسے عدالتی تقرری کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

جسٹس جمال مندوخیل کے نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کا واحد مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟