ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026: بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی

ہفتہ 16 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی ہے، آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا بورڈ اجلاس دبئی میں ہوا جس میں بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی، آئی سی سی نے فیصلہ کیا کہ سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے فیصلہ کیا کہ میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور کا کھیل مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ بالکل اسی طرح ناک آﺅٹ میچز میں بھی نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کم ازکم 10اوورز کا کھیل لازمی کھیلنا ہوگا۔

آئی سی سی کے بورڈ اجلاس نے ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دی، ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے سرفہرست 8 ٹیمیں اور میزبان ملک براہ راست کوالیفائی کریں گے۔

واضح رہے ٹی20 میں کوالیفائی کرنے کے لیے باقی 2 ٹیموں کا فیصلہ میزبان ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن کے مطابق ہوگا جبکہ 8 ٹیمیں ریجنل کوالیفائرز شرکت کا حق حاصل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم