ڈونلڈ لو نے سائفر کی کہانی کو جھوٹ قرار دیدیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کی کہانی کو جھوٹ قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان نے پوری قوم سے جھوٹ بول کر امریکا سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں بیان دیا ہے کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا جو الزام عمران خان نے عائد کیا ہے وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔

ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی امورخارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اورپاک امریکا تعلقات سے متعلق معاملات کی سماعت کے دوران پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

سماعت میں پاکستان میں جمہوریت اور پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات کیے گئے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے اور پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفر کا الزام جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔

پاکستان میں انتخابی نتائج کے حوالے سے ڈونلڈ لو نے کیا کہا؟

ڈونلڈ لو نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان شفاف طریقے سے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے جس میں ہزاروں پٹیشن جمع ہوچکی ہیں اور ہم انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ ہم حکومت اور الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ شفاف عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس بار کے عام انتخابات میں دھاندلیوں، تشدد اور دھمکیوں کے باوجود ووٹر ووٹ دینے نکلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انتخابی بدسلوکی اور پرتشدد واقعات لائق تشویش تھے اور ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں