بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں نے اپنی زندگی کے کئی ساون بہت سے معاشقوں میں گزار دیے۔ کسی نے ساتھی اداکار کو ڈیٹ کیا، تو کسی کا نام اہم کاروباری شخصیت سے جڑا۔ کئی اداکاروں کو ڈھلتی عمر میں ہم سفر ملا، تو کچھ بغیر شادی کے ماں بن گئیں۔ اس درمیان انہوں نے لوگوں کے کافی طعنے بھی برداشت کیے، جب کہ ابھی کچھ اداکاراؤں کے لیے مسٹر پرفیکٹ کی تلاش جاری ہے۔
پشپاولی
پشپاولی ساؤتھ سنیما کی مشہور اداکارہ تھیں، جو ساؤتھ کے سپر اسٹار جیمنی گنیشن سے گہری محبت کرتی تھیں۔ وہ جیمنی گنیشن کی بیٹیوں کی ماں بنیں، لیکن سپر اسٹار نے انہیں کبھی اپنی بیوی کے طور پر قبول نہیں کیا۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ ریکھا ان کی بیٹی ہیں۔
نینا گپتا
نینا گپتا نے زندگی اپنے انداز میں گزاری ہے۔ وہ مشہور ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈ سے محبت میں گرفتار ہو گئی تھیں، لیکن انہیں کبھی اپنا شوہر تسلیم نہیں کیا۔ سماجی دباؤ کے باوجود انہوں نے بیٹی مسابہ کو جنم دیا۔
ماں بننے کے برسوں بعد انہوں نے 2008 میں وویک مہرا سے شادی کی جو پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ اس وقت اداکارہ کی عمر 48 سال ہے۔
ساکشی تنور
مشہور ٹی وی اداکارہ ساکشی تنور نے شادی نہیں کی ہے، لیکن وہ 2018 سے ماں کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ دراصل انہوں نے ایک لڑکی کو گود لیا تھا، جس کا نام دیتیا ہے۔ ساکشی تنور 51 سال کی عمر میں بھی تنہا زندگی گزار رہی ہیں اور وہ اب بھی مسٹر پرفیکٹ کی تلاش میں ہیں۔
روینہ ٹنڈن
جب روینہ ٹنڈن اپنے کیریئر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھیں، تب انہوں نے 11 اور 8 سال کی 2 بیٹیوں کو گود لیا تھا، جن کا نام پوجا اور چھایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اداکارہ اس وقت اکشے کمار کو ڈیٹ کر رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کے بارے میں کئی افواہیں پھیل گئی تھیں۔
2بیٹیوں کی ماں بننے کے بعد انہوں نے 2004 میں انیل تھڈانی سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
سشمیتا سین
سشمیتا سین ایک شاندار اداکارہ ہیں، جن کے کئی شخصیات کے ساتھ افیئر رہے ہیں، جبکہ یہ افیئرز ایک یا 2شخصیات سے نہیں ہوئے بلکہ 11 ہستیوں کے ساتھ افیئر کا چرچا رہا، لیکن کوئی انہیں اتنا نہیں پسند آیا، جسے وہ ہم سفر کے طور پر قبول کرپائیں، اس لئے انہوں نے 45 سال کی ہونے کے بعد شادی نہیں کی۔ وہ 24 سال کی عمر سے ماں کا فریضہ نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے 2لڑکیوں کو گود لیا تھا، جنہیں وہ اپنے کیریئر سے زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔