ڈراموں میں میاں بیوی کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے‘، 3 سال پرانی ویڈیو اچانک وائرل

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ہے کہ نکاح اور طلاق کے بارے میں بات اگر ہنسی مذاق میں بھی کہی جائے تو واقع ہوجاتی ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل  کی رمضان ٹرانسمیشن کا ایک پرانا کلپ پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں علما حضرات شادی، نکاح اور طلاق کے حساس موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں علما حضرات کہتے ہیں کہ ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے ۔ اس موضوع کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے نئی بحث شروع کر دی ہے کہ جب کردار، نام اور گواہ نقلی ہیں تو شادی اصلی کیسے ہو سکتی ہے؟

اداکارہ اشنا شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے شوہر سے اس معاملے پر عجیب و غریب گفتگو کروں۔

اس پر بات کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جب کردار، نام اور ماں باپ سب نقلی ہیں اور نہ ہی وہ اصل میں کچھ پڑھتے پڑھاتے ہیں، صرف دکھاوا کرتے ہیں اور آخر میں صرف ’قبول ہے‘ کہہ دیتے ہیں تو  ایسے نکاح کیسے ہو سکتا ہے؟ اور طلاق والے بھی %80 اصل میں میاں بیوی تو نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں ان کا طلاق والا سین بھی کم ہی دکھاتے  ہیں۔ اور اگر یہ سب سچ ہے تو 76 سال سے اس پر بات کیوں نہیں کی گئی ڈرامے اور فلمیں تو بنتی آ رہی ہیں کسی نے یہ سب کیوں نہیں روکا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بحث صرف اسی بات پے ختم ہو جاتی ہے کہ ہر کام کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔

امجد حسین بخاری لکھتے ہیں کہ یہ 3 سال پرانا کلپ ہے جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایسا صرف اس وقت ہو سکتا ہے جب وہ کردار نہیں بلکہ اصل میں میاں بیوی ہوں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ