سعودی شہری نے ننھے بچے کی جان کیسے بچائی پھر اسے انعامات میں کیا کچھ ملا؟

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ‫#عبدالله_مدلول_العنزي کا نام سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے، اس کی وجہ بڑی دلچسپ اور حیرت انگیز ہے، اور وہ یہ کہ عبداللہ نامی سعودی شہری نے اپنے نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایک ننھے بچے کی جان بہادری اور حاضر دماغی سے بچائی۔

ہوا یوں کہ عبداللہ ایک معروف سڑک پر تیزی سے رواں دواں تھے کہ اچانک ان کے سامنے بیچ سڑک پر ایک بچہ آگیا، اور ان کی گاڑی کے پیچھے بھی ایک گاڑی تیزی سے آرہی تھی، اگر عبداللہ جان بوجھ کر اپنی گاڑی پیچھے آنے والی گاڑی سے نہ ٹکراتے تو لامحالہ بچہ حادثہ کا شکار ہوجاتا۔ یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ‬

کہانی میں مزید دلچسپ موڑ تب آیا جب سعودی عرب کے باسیوں نے اس جوان کی بہادری اور بروقت قوتِ فیصلہ کو سراہا، الخرج شہر کے ایکس اکاؤنٹ نے اس جراَت مندانہ واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے شخص نے عبداللہ پر لازم کیا ہے کہ اسے 5 ہزار ریال معاوضہ دے کیونکہ اس کی گاڑی اس کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔

یہ خبر پڑھتے ہی سعودی عرب کے مشہور سوشل میڈیا انفلونسر اور تاجر (نایف مدخلی) نے نیکی کے کام میں پہل کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے باشندے کی گاڑی کے حوالے سے واجب الادا رقم میں ادا کروں گا۔

نایف جو (نایفکو) کے نام سے مشہور ہیں ان کی مثبت سوچ کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے مختلف شخصیات اور سعودی کاروباری برانڈز نے آگے بڑھ کر عبد اللہ پر انعامات کی بارش کردی۔ عطریات کی فرم الدخیل للعود نے 30 ہزار ریال، جبکہ 2 انشورنس کمپنیوں (نجم) اور (التعاونیہ) نے دونوں گاڑیوں کی مرمت اور انشورنس کا ذمہ اٹھایا۔

سعودی عرب کے مشہور پرنس الولید بن طلال، مشہور فوڈ برانڈ (حاشی باشا)، اور (مشراف گروپ)، نيز (نايس ون) نے 2024 ماڈل کی 4 گاڑیاں عبداللہ کو دینے کا اعلان کیا، اس کے علاوہ چند مزید برانڈز نے مالی اعانت کی، اور کچھ نے کوپن کی شکل میں ہدیہ دیا۔

سعودی عرب میں سماجی یکجہتی کی یہ پہلی مثال نہیں بلکہ کسی بھی اس طرح کے اچانک رونما ہونے والے واقعہ پر سعودی باشندے دل کھول اعانت کرتے ہیں، جو سماجی طور پر ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون