لاہور کے علاقے کرشن نگر میں قائم سُرتال میوزک اکیڈمی کے بچے اور ناروے کے آرٹسٹ ولیم گیمبورگ (William Gamborg) ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستانی سرائیکی گانوں ’چھلڑے چھلڑے وال‘ اور ’الفاظ‘ پر بچوں کی دلکش گائیکی اور رقص کی ویڈیوز صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان اور بھارت سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان ویڈیوز کو پذیرائی مل رہی ہے۔ خاص طور پر ناروے کے آرٹسٹ ولیم گیمبورگ کا پاکستانی گانوں کی دھنوں پر رقص کرنا صارفین کی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے جبکہ سُرتال میوزک اکیڈمی کے بچوں کی پرفارمنس بھی سوشل میڈیا پر نمایاں توجہ حاصل کر رہی ہے۔
View this post on Instagram
ان ویڈیوز کے ذریعے پاکستانی سرائیکی موسیقی اور مقامی ثقافت کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ صارفین ان پرفارمنسز کو سراہنے کے ساتھ ساتھ مختلف دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سُرتال میوزک اکیڈمی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اکیڈمی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ صارف کے مطابق، ان ویڈیوز پر بھارتی صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب لکھ رہے جب میوزک کی بات ہو تو پاکستان پر ختم ہے۔
کل میرے پانچ گھنٹے اس کو ڈھونڈے میں جاننے میں لگ گے اس گانے کے انسٹا پر پچاس ملین ویوز ہیں دس ہزار کمنٹ تھے اور انڈین کو کمنٹ میں آگ لگی پڑی کیونکہ سب لکھ رہے جب میوزک کی بات ہو تو پاکستان پر ختم ہے گورے کا نام ولیم اور پانچ گھنٹے کی محفل تھی یہ ناروے کا ہے اس کے ساتھ پاکستانی…
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) October 26, 2026
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو ملنے والی توجہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ موسیقی زبان اور سرحدوں کی حدود سے آگے بڑھ کر مختلف ثقافتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے۔










