ایپل کی نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ کب آرہی ہے، اس بار نیا کیا ہوگا؟

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف موبائل کمپنی ایپل نے صارفین کے لیے جلد نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کے  مطابق آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 کا پہلا بِیٹا ورژن نئی تبدیلیوں کے ساتھ جلد متعارف کرایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کرنے جارہا ہے، جیسے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد یورپی یونین کے آئبیٹا ی فون صارفین ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے براہ راست ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں ایپل پوڈکاسٹ میں ٹرانسکرپٹ، چوری شدہ ڈیوائس کی حفاظت میں بہتری اور سری سمیت کئی اپ ڈیٹس شامل کی جائیں گی۔ ایپل کے مطابق نیا ویب ڈسٹریبیوشن فیچر کسی بھی وقت متوقع ہے، لیکن یہ فیچر یورپی یونین میں بڑے ڈیویلپرز تک ہی محدود ہوگا۔

ایپ کے مطابق ویب ڈسٹریبیوشن کا حصہ بننے کے لیے ڈیویلپرز کو ایپل ڈیویلپر پروگرام کا 2 یا اس سے زیادہ عرصے سے حصہ ہونا لازمی ہوگا اور ان کی ایپ کو گزشتہ برس کے دوران یورپی یونین کی حدود میں آئی او ایس ڈیوائسز پر 10 لاکھ سے زائد بار انسٹال ہونا ہوگا۔

ایپل نے اپنے فیچر فائنڈ مائے ایپ سے متعلق پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ ایپل اور گوکل دونوں کمپنیاں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی جہاں ایک اسٹاکر صارفین کو ٹریک کرنے کے لیے ایئر ٹیگز جیسے لوازمات کا استعمال کرتا ہے۔

تاہم ممکن ہے کہ ایپل نے فائند مائے ایپ میں کوڈ کی ایک نئی لائن شامل کی ہے جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ فیچر جلد ہی رول آؤٹ ہوسکتا ہے، رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 17.5 بیٹا ورژن میں ایپل نے فائنڈ مائی ایپ میں اسٹرنگز آف کوڈ شامل کیے ہیں جو آئی فونز کو ٹریکنگ لوازمات کی شناخت کرنے کی اجازت دے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیچر بیٹا صارفین کے لیے فی الحال فعال نہیں ہے، لیکن امکان ہے کہ آئی او ایس 17.5 کے آفیشل ریلیز کے ساتھ دستیاب ہو جائے گا۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے متعارف کردہ نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

پاکستان، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، تجارت کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اسحاق ڈار

ستمبر میں نئی صنعتی پالیسی، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ہارون اختر

پنجاب میں ’لیب آن ویلز‘ کا آغاز، کھیت میں ہی مٹی اور پانی کا فوری سائنسی تجزیہ

29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ

ویڈیو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی