آرمی چیف کی صدر سے ملاقات: سربراہ مملکت کا سیاسی جماعت کی جانب سے ادارے کیخلاف الزامات پر اظہار تشویش

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن اور ملک کو لاحق روایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ایوان صدر میں ہونیوالی اس ملاقات میں آرمی چیف نے صدرمملکت کو پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف عاصم منیر نے صدر آصف زرداری کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن سمیت روایتی خطرات کے خلاف فوج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار کے بارے میں بھی بتایا۔

صدر مملکت نے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اس کی قیادت کیخلاف محدود سیاسی مفادات کے حصول کے لیے لگائے گئے بے بنیاد اور بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں، انہوں نے قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ملاقات میں پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار برقرار رکھنے کے لیے یکجہتی اور عزم کا بھی اظہار کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا، شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی عزت و تکریم کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور