شیر افضل مروت اور عمیر نیازی فوکل پرسنز کی فہرست سے آؤٹ کیوں ہوئے؟

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے لیے فوکل پرسنز نامزد کردیے اور اس حوالے سے اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ وی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز علی ظفر اور انتظار پنجوتھہ فوکل پرسنز میں شامل ہیں۔

شیر افضل مروت اور عمیر نیازی فہرست سے آؤٹ، وجہ کیا ہے؟

فوکل پرسنز میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کا نام موجود نہیں ہے۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی اپنی متوازی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی نئی فہرست دی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی ۔ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا۔

کور کمیٹی نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جائے۔

دوسری جانب عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں