عمران خان کے نئے فوکل پرسنز کون ہیں؟ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے فوکل پرسنز کی فہرست کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عمران خان کی منظوری کے ساتھ سابقہ فہرست منسوخ کرتے ہوئے، نئے فوکل پرسنز میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، شبلی فراز، انتظار پنجوتھہ اور علی ظفر شامل ہیں۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے لیے فوکل پرسنز نامزد کیے اور آج باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔  وی نیوز نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسنز میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز علی ظفر اور انتظار پنجوتھہ ہوں گے جو درست ثابت ہوئی۔

بانی چیئرمین عمران خان نے 2 روز قبل اپنے فوکل پرسنز کی لسٹ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

خیال رہے عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی نئی فہرست دی تھی جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے عمران خان نے کور کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی نئی فہرست دی، کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں