عمران خان اگلے ہفتے سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے ہفتے سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا، جبکہ توشہ خانہ میں عمران خان کی سزائیں معطل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ہٹاکر پارٹی کو تتر بتر کرنے کا فیصلہ لندن میں ہوا، سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ 9 سے 11 مئی تک عمران خان تحویل میں تھے تو حملہ کیسے کردیا۔ کور کمانڈر ہاؤس لاہور کو آگ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہیں لگائی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی تو نواز شریف نے دیدی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ میں ان کی سزائیں معطل کردی ہیں تاہم دیگر کیسز میں ابھی تک سزائیں بحال ہیں جس کی وجہ سے رہائی عمل میں نہیں آسکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟