انتظامی ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2023  کے لیے ایڈمنسٹریٹو ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں (اے ٹی ایس سیز) کی کارکردگی کی تفصیلات سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جامع رپورٹ میں ملک بھر میں کام کرنے والے 324 اے ٹی ایس سیز میں مقدمات کے نمٹانے کے حوالہ سے شراکت داروں اور عوام کے لیے یکساں طور پر  اعداوشمار فراہم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں عدالتی کارروائی کے پیچیدہ عمل، چیلنجز اور کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال 2023 کے دوران اے ٹی ایس سیز میں زیر التوا مقدمات کی خالص تعداد میں تقریباً 2 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 163,211 کیسز زیر التوا ہیں۔

ے ٹی ایس سیز کی جامع اور ٹھوس کوششوں سے رواں سال کے دوران  135,824 کیسز نمٹائے گئے ہیں جبکہ اس عرصہ میں 137,316 نئے مقدمات دائر کیے گئے۔

رپورٹ میں اے ٹی ایس سیز کے دائرہ کار اور ان کی تقسیم پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ جس میں سے 145 وفاقی دائرہ اختیار میں اور 179 صوبائی دائرہ اختیار کے تحت کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جہاں وفاقی دائرہ اختیار کے تحت زیر التواء کیسز میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا اور مقدمات 128,111 تک پہنچ گئے جبکہ دوسری جانب صوبائی دائرہ اختیار میں قابل تعریف 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے زیر التوا مقدمات کی تعداد 35,100 تک کم ہو گئی۔

رپورٹ میں زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد میں شامل کلیدی شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ جس اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو، بینکنگ کورٹس اور فیڈرل سروس ٹریبونلز وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح، صوبائی عدالتوں میں بنیادی طور پر انسداد بدعنوانی کی عدالتوں، صارفین کی عدالتوں، صوبائی سروس ٹربیونلز اور لیبر کورٹس شامل ہیں جن کل زیر التوا مقدمات کا 82 فیصد حصہ زیر التوا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، رپورٹ میں عدالتی کارروائیوں کو ہموار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ انصاف کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کو تیز کیا جا سکے اور زیر التواء مقدمات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ مزید معلومات، اعدادوشمار اور تجزیے کے لیے مکمل رپورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں