بیساکھی کے تیوہار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تیوہار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار، محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تیوہار ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت، چوہدری اظہر صادق مسلم لیگ (ن) میں شامل

برطانیہ میں منفرد ایپ لانچ، گرمی سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ مقامات کا نقشہ جاری

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات دور، سماعت کل ہوگی

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی بلے کے نشان سے محروم، سپریم کورٹ کا حکمِ امتناع جاری

’ایک اور سنڈے، پڑوسیوں کی رسوائی کا دن‘، بھارت کی ڈبل شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں