شہریوں کے کھاتے میں زائد یونٹس ڈالنے والا واپڈا ایکسین 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پیر 15 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شہریوں کے کھاتے میں بجلی کے زائد یونٹس ڈالنے کے مقدمے میں ایکسین واپڈا باغبان پورہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

ایف آئی اے لاہور نے ملزم ایکسین واپڈا باغبان پورہ رب یار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری سجاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور ملزم سے تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ایکسین واپڈا باغبان پورہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم رب یار نے 2021 اور 2022 میں صارفین کو بجلی کے زائد یونٹس ڈالے تھے، جو شہری 100 یونٹس سے کم استعمال کرتے تھے انکو بھی 600 یونٹس ڈالے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی