سام سنگ کا پرانی ڈیوائسز کو بھی جلد اے آئی فیچر دینے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ کے نئے آرٹیفیشل انٹیلجنس فیچر بہت کارآمد ہیں لیکن فی الحال وہ صرف منتخب ڈیوائسز کے لیے دستیاب تھے لیکن اب سام سنگ نے کہا ہے کہ دیگر ڈیوائسز کے علاوہ گلیکسی ایس 22 اور گلیکسی ایس 21 اگلے مہینے جلد ہی اے آئی فیچرز سے لیس ہو جائیں گے۔

سام سنگ کے ایک ملازم نے تصدیق کی کہ گیلیکسی اے آئی فیچرز کے ساتھ One UI 6.1 نہ صرف گلیکسی ایس 22 سیریز میں آئے گا بلکہ سام سنگ کے تمام 2022 حتیٰ کہ 2021 کی فلیگ شپ لائن اپس میں بھی آئے گا۔

یہ بات کمپنی کے اس بیان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ‘مزید’ ڈیوائسز کو جلد ہی گلیکسی اے آئی مل جائے گی۔اس میں خاص طور پر فلیگ شپ سطح کے آلات شامل ہیں، لہذا گیلیکسی ایس21 ایف ای، گیلکسی ٹیب ایس 8 ایف ای اور دیگر ڈیوائسز اس کی اہل نہیں ہوں گی۔تاہم اس کے باوجود ایک درجن سے زائد مزید ڈیوائسز کو گلیکسی اے آئی فیچر مل جائے گا۔

فورم کی ایک پوسٹ کے مطابق ان ڈیوائسز کو گیلکسی اے آئی کی تمام خصوصیات نہیں ملیں گی۔

سال 2022 ڈیوائسز کو گیلکسی ایس23 ایف ای لیول کا اے آئی ملے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ‘گیلکسی ایس 23 ایف ای لیول اے آئی’ سام سنگ کے تمام فیچرز کو سپورٹ نہیں کرتا۔جیسا کہ پہلے بھی دیکھا گیا تھا کہ ‘انسٹنٹ سلو-مو’ فیچر محدود بجٹ والے فونز میں موجود نہیں ہے۔

جن ڈیوائسز کو اس سطح کا گیلیکسی اے آئی فیچر ملے گا وہ درج ذیل ہیں:

گیلیکسی ایس 22

گیلیکسی ایس 22+

گیلیکسی ایس 22 الٹرا

گیلیکسی Z فولڈ 4

گیلیکسی Z فلپ 4

گیلیکسی ٹیب ایس8

گیلیکسی ٹیب ایس 8+

گیلیکسی ٹیب ایس8 الٹرا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں