پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟ وزارت خزانہ نے وجوہات بتا دیں

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات بیان کردیں۔

حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا تھا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp