پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول 9 روپے 66 پیسے مہنگا، ڈیزل سستا

اتوار 31 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل 282 روپے 24 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 16 مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی