اعظم خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت مشکوک

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کا شکار ہوئے۔ تاہم انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم موسم کی صورتحال کے باعث بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس دوران اعظم خان کی انجری ان کو آج کا میچ کھیلنے سے روک سکتی ہے۔ آج کے میچ میں ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، محمد عامر، عماد وسیم ، محمد رضوان، صائم ایوب، افتخار احمد اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے، نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔ میچ میں نئے کامبی نیشن بھی آزمائیں گے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے پریکٹس فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں