پروگرام کے دوران فضا علی غصے میں، عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنادیں

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی کو کھری کھری سُنا تے ہوئے کہا’ میں رمضان کے دوران عدنان صدیقی کے وائرل ہونے والے بیان پر بہت پریشان تھی کیونکہ بیان خواتین کے بارے میں تھا اور میں نے اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا‘۔

دوران پروگرام ان کا کہنا تھا’ میں نے تاخیر کی لیکن ایک عورت ہونے کے طور پر میں اس بارے میں بات کرنے پر مجبور ہوں۔ عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، لوگ اس پر بحث کر رہے ہیں لیکن اس کی مذمت نہیں کر رہے لیکن میں اس پر سخت ناراض ہوں اور اس کا اظہار بھی کروں گی‘۔

فضا علی نے مزید کہا’ عدنان نے خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کیا، وہ ایک ممتاز شخصیت ہونے کے ناتے ایسا بیان دینے سے پہلے کیسے نہیں سوچ سکتے؟ کیا آپ اپنی بیوی، بہن، بیٹی اور ماں کو گھر کی مکھی سمجھتے ہیں؟

فضا علی کا مزید کہنا تھا’ عدنان صدیقی صاحب! آپ کو خواتین سے معافی مانگنی چاہیے، آپ کو اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صرف ایک ویڈیو بیان جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عورتیں مکھیاں نہیں ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں 35 ممالک کی ملاقات، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟