نو مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جنہیں ضمانت ملنے کے بعد ایک بار پھر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا انہیں پہلے میانوالی اور پھر سرگودھا جیل شفٹ کیا گیا، گزشتہ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے آج وہ جیسے ہی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود ہیں
تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیل میں ان پر تشدد کیا گیا ہے۔
صحافی شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی وی لاگ میں بتایا تھا کہ جیل میں عالیہ حمزہ کی صحت بہت زیادہ خراب ہے، آج جب وہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں تو ملیریا کے باعث ان کے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود تھے۔ عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر طرح کی اذیت دی جا رہی ہے لیکن وہ بیک فٹ پر نہیں جائیں گی۔
میں مے اپنی وی لاگ میں بتایا تھا کہ جیل میں عالیہ حمزہ کی صحت بہت زیادہ خراب ہے،، آج جب وہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں تو ملیریا کے باعث انکے جسم پر انفیکشن کے واضح اثرات موجود ہیں،، عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہر طرح کی ازیت دی جا رہی ہے لیکن وہ بیک فٹ پر نہین جائیں گی۔ pic.twitter.com/x6k2FXNSOH
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) April 22, 2024
کامران نامی صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ صاحبہ کو شدید ملیریا ہے جس کی وجہ اس ان کی سکن پر انفیکشن پھیل گیا ہے، صارف کا کہنا تھا کہ انہیں ٹارچر کیا جا رہا ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ان کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔
عالیہ حمزہ صاحبہ کو شدید ملیریا ہے جس کی وجہ اس انکی سکن پر انفیکشن پھیل گیا ہے، ایسے ٹارچر کر رہے ہیں تحریک انصاف کے راہنماؤں کو اس کے لئے آواز اٹھانی ہوگی @aliya_hamza pic.twitter.com/K7ORAgKYbW
— Kamran (@GKamranKhan) April 22, 2024
وقاص امجد لکھتے ہیں کہ عالیہ حمزہ کو توڑنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ اپنایا جا رہا ہے اللہ ان کو مزید استقامت دے۔
عالیہ حمزہ صاحبہ 💔
سرگودھا جیل میں ملیریا کا شکار ہو گئیں ہیں ، ساتھ ہی انہوں توڑنے کے لیے ہر طرح کا ہتھکنڈا اپنایا جا رہا ہے،
اللہ انکو مزید استقامت دے امین pic.twitter.com/sN7A1AAT51— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) April 22, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ حمزہ کی حالت خراب ہے مگر ان کو علاج کی اجازت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی مکمل علاج اور بہترین کھانا کھلایا گیا یہاں تک کے مارک اینڈ اسپینسر سے شاپنگ بھی کروائی تھی، انسانیت کے ناطے عالیہ حمزہ کو بھی علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔
عالیہ حمزہ کی حالت خراب ہے مگر علاج کی اجازت نہیں ابھی نندن کو بھی مکمل علاج بیسٹ کھانا اور مارک اینڈ اسپینسر سے شاپنگ کروائی تھی
انسانیت کے ناطے اس کو بھی علاج کروانے دے pic.twitter.com/aACni5oIzA— Hania (@oluoiii) April 22, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے۔
ڈرتے ہیں بندوقوں والے نہتی عورتوں سے #PakistanUnderFascism https://t.co/Q2WKhAVECh
— Arsilan 🇵🇰 🇵🇸 (@ArsilanTahir) April 22, 2024
نوشی گیلانی لکھتی ہیں کہ ناحق قید کی صعوبتوں کو سہتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک کی صحت بالکل تباہ ہو گئی ہے۔ جیل میں انسانیت سوز سلوک کے باعث وہ بیمار بھی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فسطائی طاقتیں انہیں عبرت کی مثال بنا رہی ہیں تاکہ باشعور خواتین آئندہ عملی سیاست سے دُور رہیں۔
ناحق قید کی صعوبتوں کو سہتے ہوئے عالیہ حمزہ ملک کی صحت بالکل تباہ ہو گئ ہے ۔ جیل میں انسانیت سوز سلوک کے باعث بیمار بھی ہیں ۔۔ فسطائ طاقتیں ایک طرح سے عبرت کی مثال بنا رہی ہیں تاکہ باشعور خواتین آئندہ عملی سیاست سے دُور رہیں #ReleasePoliticalPrisoners pic.twitter.com/WV0vBzZFVh
— Noshi Gilani (@noshigilani) April 22, 2024