غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں اور گھروں کا ملبہ ہٹانے میں کتنے سال لگ سکتے ہیں؟

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں اسرائیل کی گزشتہ 7 ماہ سے جاری مسلسل بمباری کے نتیجے میں ہزاروں عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ یہ ملبہ اس قدر زیادہ ہے کہ اسے ہٹانے میں تقریباً 14 سال لگ سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی مائن ایکشن سروس (یو این ایم اے ایس) کے سینئر اہلکار پرہر لودھمار نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں شہری اور گنجان آباد ساحلی علاقوں میں اندازاً 37 ملین ٹن ملبہ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ غزہ میں نہ پھٹنے والے بموں اور گولہ بارود کی صحیح تعداد کا تعین کرنا ناممکن ہے تاہم ان سمیت تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرنے میں تقریباً 14 سال لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضا سے زمین پر گرائے گئے بموں کے نہ پھٹنے کی عام عام طور پر شرح کم از کم 10 فیصد ہوتی ہے، تاہم کل ملبے کو 100 ٹرکوں کی مدد سے اٹھانے میں 14 سال درکار ہوں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت اور بمباری کے نتیجے میں 34 ہزار 305 فلسطینی شہید جبکہ 77 ہزار 293 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں