پاکستان اور چین کا سیکیورٹی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے جبکہ ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کررہے تھے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پی ای سی) کو ایک دہائی مکمل ہونے پر دونوں ممالک نے سی پیک کو گہری دوستی کی ایک علامت قرار دیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے سنہ 2022 میں تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے چین کی حمایت  کی یقین دہانی کرائی۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان سمیت اہم علاقائی پیش رفت کے دوران قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں