اسلام آباد میں امنِ عامہ کی بہتری اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے بڑے فیصلے

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ افراد اور گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا ہے، اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور پوری ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن عامہ کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ منشیات فروش ہمارے مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔

بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے چوک چوراہوں اور بازاروں میں بھکاریوں کی یلغار کا نوٹس لیتے ہوئے بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی طور قبول نہیں۔ ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کا حکم دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترقی ہر ملازم کا حق ہے جو اسے وقت پر ملنا چاہیے۔ پرموشن سے پولیس فورس کے مورال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع پلان طلب

وزیر داخلہ نے ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سیف سٹی کے نظام کو لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔ اسلام آباد میں تھانوں کی حالت کو بہتر کر رہے ہیں، چند مہینوں میں اچھے نتائج ملیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے امن و امان کی صورتحال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز اور سی ٹی اوز نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

امریکی ورک ویزا فیس میں ہوشربا اضافہ، 71فیصد بھارتی لپیٹ میں آگئے

سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز

ایران پر پابندیوں کی بحالی سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا خطرہ ہے، پاکستان

ویڈیو

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے