وزارت داخلہ تعلقات سے زیادہ اہم نہیں ہے، محسن نقوی

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ 25 سالہ پرانا تعلق ہے، بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ہمارا تعلق مضبوط ہے اور رہے گا۔ میری لیے وزارت داخلہ تعلقات سے زیادہ اہم نہیں ہے، جو تعلقات خراب کرنے کے خواہشمند ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود شہید کا داماد ہوں شہیدوں کا خاندان میری اولین ترجیح ہے، ان کے تمام مسائل حل ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس خدمت سینٹر 24گھنٹے کھلا رہے گا، آئی جی اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، لاہور میں جرائم میں کمی آئی ہے اسلام آباد میں بھی لائیں گے۔

’پنجاب میں بھی پولیسنگ کو ٹھیک کرنے کی مثال نہیں ملتی، نظام میں جتنی بہتری لاسکتے ہیں لائیں گے، یہ واحد مرکز ہے جو 28قسم کی سہولتیں فراہم کررہاہے‘۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضروری اسلام آباد میں  کرائم نیچے لانا ہے، ایف آئی آر کی کیٹگری ہر تھانے میں لکھی ہوگی اگر درج نہیں کریں گے تو ایکشن لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں کرائم 30فیصد نیچے لاسکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی لاسکتے ہیں، بجلی چوروں کو پکڑ کر سزائیں دیں گے، اب ایسا  نہیں ہوگا کہ آپ کا بل 15ہزار ہے اور 30ہزار آئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، ہرطرف آپ کو بہتری نظر آئے گی، سب سے زیادہ ضروری جرائم کی شرح کم کرنا ہے، مارگلہ کے ٹریک کے لیے پولیس پیٹرولنگ شروع کررہے ہیں، پولیس خدمت مرکز عوام کے لیے کھلا ہوا ہے۔

’جیل اور لیب پر کام شروع کر دیا ہے، پولیس کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، یہ نہیں کہہ رہے کہ کرپشن ختم کر دینگے لیکن کمی لاسکتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ کس طرح کی بات کرتے ہیں، مجھے فرق ہی نہیں پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز