مارگلہ کی پگڈنڈیوں پر ’ٹریل پٹرولنگ‘ کا آغاز کیوں کیا گیا؟

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرولنگ شروع کر رہے ہیں، خاص طور پر ان غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے جو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے سہ رخی سیکیورٹی کور میں ٹریل موٹر سائیکلز، ماؤنٹڈ پولیس (گھڑ سوار سپاہی) اور پیدل گشت شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے مختلف ٹریلز (پگڈنڈیوں) پر ملکی و غیر ملکی افراد کی ساتھ لوٹ مار اور چھینا جھپٹی جیسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp