بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے زیر تعمیر گھر پر فائرنگ کرکے مزدوروں کو قتل کیا۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے فیصل آباد سے تھا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق مزدوروں کی شناخت محمد شاہد اور نعیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ واقعہ کے بعد لاشوں کو سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مزدوروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی