امریکا: اسرائیل کے خلاف احتجاج ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں پھیل گیا، سینکڑوں گرفتار

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی یونیورسٹیوں میں ہفتہ قبل فلسطین کے حق میں کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والے ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ امریکا میں کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے ہفتے کے آخر میں قریباً 275 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مظاہرے اب تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے ہفتے کے آخر تک پھیل گئے جبکہ پولیس کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں مظاہرین نے آئیوی لیگ اسکول میں فلسطینی پرچم لہرا دیا جو عام طور پر امریکی جھنڈے کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ کے مقام واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کی اوپری منزل کی کھڑکی سے بھی فلسطین کا بہت بڑا جھنڈا لہرایا۔

پولیس نے 4 الگ الگ کیمپس سے قریبا 275 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں بوسٹن کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے 100، سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی کے 80، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے 72 اور انڈیانا یونیورسٹی کے 23 طالب علم شامل ہیں۔

وہیں اسرائیل کے حامی اور فلسطینی حامی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ملک گیر مظاہروں نے صدر جو بائیڈن کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے اور وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مظاہرے پرامن رہنے چاہئیں۔

مظاہرے یونیورسٹی منتظمین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں جو اظہار رائے کی آزادی سے متعلق وعدوں کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ شکایت کر رہے ہیں کہ ریلیاں یہود دشمنی اور نفرت انگیز تقاریر کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

جو بائیڈن نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کی اور غزہ کے سرحدی شہر رفح پر ممکنہ حملے کے بارے میں اپنے واضح موقف کا اعادہ کیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی قصبوں پر غیر معمولی حملہ کیا تھا جس میں قریباً 1170 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ انہوں نے قریباً 250 افراد کو یرغمال بھی بنایا تھا۔ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ میں 35 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت