خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 15 دنوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوچکی ہے، جبکہ ڈالر کی قیمت 278 روپے پر مستحکم ہے، کہا جا رہا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 9 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی، تاہم قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 30 اپریل کو اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

ڈالر کی قدر مستحکم اور خام تیل کی قیمت میں کمی

یاد رہے کہ حکومت نے پچھلی بار 15 اپریل کو جب پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ کیا تھا، تو اس وقت بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے ہی تھی، لیکن خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تھی، جو اب کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ برس کے اختتام پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک گرگئی تھی، اس سے قبل اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، رواں ماہ کے آغاز سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا اور قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی تاہم اب 2 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت کے مستحکم ہونے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر فی بیرل کی کمی کے پیش نظر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 9 روپے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج رات کو اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

فروری کے آخر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، 31 جنوری کو برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل حکومت نے عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہوئے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق جنوری میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا۔

اس دوران انٹربینک میں ڈالر307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا، رواں برس کے آغاز سے ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جو 289 روپے سے کم ہو کر اس وقت 278 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

میرپور ڈویژن کے ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، شفاف اور پرامن انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں