مہنگے پیٹرول سے تنگ عوام نے انوکھا حل نکال لیا

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرول عالمی سطح پر کبھی مہنگا تو کبھی سستا ہوتا ہے لیکن مہنگا ہونے کی صورت میں کئی ممالک میں عوام کو مہنگائی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے اور اس کا سامنا پاکستان کی عوام بھی کر رہی ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے سفری ذرائع استعمال کرنے کے لیے زمانہ قدیم کی یاد تازہ کروا دی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ اب گدھوں کی قدر وقیمت میں ایک دم اضافہ ہو گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افریقی جنگ زدہ ملک سوڈان میں پیٹرول مہنگا ہونے پر وہاں کے شہریوں نے سفری ذرائع کا متبادل گدھوں کو بنالیا جس سے جہاں گدھے کی قدر بڑھی وہیں اس کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

سوڈان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور کئی پمپس پر ایندھن دستیاب نہ ہونے پر لوگوں نے سفر کے لیے گدھا گاڑیوں سے ناتا جوڑ لیا ہے۔ تاہم گدھوں کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر اب گدھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے لوگوں کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی گزشتہ 2ماہ کے دوران 4 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp