سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز سے متعلق گفتگو لیک

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق گورنر پنجاب خواجہ طارق رحیم کی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے متعلق مبینہ گفتگو آڈیو کی صورت میں سامنے آ گئی۔

اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خواجہ طارق رحیم ثاقب نثار سے مبینہ طور پر مریم نواز کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ اس خاتون کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔ یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے، کسی طریقے سے اسے باہر کریں

ثاقب نثار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پتا کیا، سوچا ہے ، میں نے موٹی موٹی باتیں کر لی ہیں اس کے جواب میں۔ مجھ میں الحمدللّٰہ ہمت ہے، میں برداشت کر سکتا ہوں، میں کبھی ہچکچاؤں گا نہیں اور نہ کبھی دباؤ میں آؤں گا۔

ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم سے مزید کہہ رہے ہیں کہ جب ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو کہیں گے، سائیڈ پر کچھ کر کے خواجہ صاحب دھماکا کر دیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ ایسا کر بھی دیں گے۔

یہ بات سن کرخواجہ طارق رحیم نے کہا کہ  آپ نے اس کا جواب تو دیا ہے لیکن  نے مجھے بتا دینا ہے، جیسے آپ کہیں گے ویسا ہو جائے گا۔

خواجہ طارق رحیم کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا کہ میں حاضر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں