کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا برآمد، جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کی ایک مسافر فیملی سے ساڑھے 9 کلو گرام سونا برآمد کیا ہے، جس کی مالیت کا اندازہ کروڑوں روپے میں لگایا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانے والی ایک مسافر فیملی سے ساڑھے نو کلو گرام سونا برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت کا اندازہ 17کروڑ  روپے لگایا گیا ہے، برآمد کیا گیا سونا  مختلف زیورات سمیت سونے کے سکوں پر مشتمل ہے۔

کسٹمز حکام نے مسافروں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونے کی برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور سکوں کے ساتھ سفر کے اصل حقائق کی کھوج کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے پاسپورٹ کی حامل فیملی میں 5 خواتین اور ایک مرد مسافر شامل  ہیں، جن سے سامان کی تلاشی  کے دوران غیر قانونی مقدار میں سونا برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق غیر ملکی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی 10 ہزار ڈالر تک کا سونا، زیورات، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر باہر لے جا سکتے ہیں بشرطیکہ یہ ان کی طرف سے بیرون ملک سے لائے گئے زرمبادلہ کی نقدی کے بدلے خریدے گئے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ایران پر امریکی حملے کے انتباہ کے بعد تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت: وزیراعظم کا ایک ہی ڈیجیٹل شناخت سے تمام سرکاری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

ویڈیو

امریکا کی ایران کو سخت حملے کی دھمکی، مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنے کا اعلان

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی