وزیر داخلہ راناثناءاللہ کو ارشد شریف قتل کیس پر بریفنگ کے لیے طلب کرلیا گیا

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر نے کمیٹی اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے افسران سے صحافی ارشد شریف شہید کے قتل کیس پر پیشرفت سے متعلق استفسار کیا جس پر وزارت داخلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کو چارج ملے ابھی کچھ وقت ہوا ہے لہٰذا آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

کمیٹی کی چیئر پرسن جویریہ آہیر کا کہنا تھا کہ اس وقت صحافیوں پر تشدد اور ان کا قتل عام ہورہاہے اس لیے ہم کیس کی پیشرفت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تاہم ہمیں کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا۔ بعد ازاں چیئرپرسن کمیٹی نے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر بریفننگ دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی حیثیت میں آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

عمران خان خواتین کوجلسوں میں اورپیمرااشتہارات میں نچوارہاہے،جمال الدین

اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی محمد جمال الدین نے کہا کہ عمران خان ہماری عورتوں اور بچوں کو اپنے جلسوں میں نچواتے ہیں جبکہ پیمرا اشتہارات میں ان کو ٹی وی پر نچوا رہا ہے۔ اگر ہم اس بےحیائی پر بات کرتے ہیں تو اس پر پابندی کا کہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ جنت کا راستہ یہ نہیں ہے ۔

محمدجمال الدین نے کہا کہ ٹی وی پر اشتہارات میں دکھائی جانے والی بے حیائی کو روکنا چاہیے۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ قانون کے مطابق اشتہارات والوں کو جرمانہ نہیں ہو سکتا۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ بے حیائی پر مبنی  اور غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پر اگر ہم کسی چینل کے خلاف ایکشن لیتے ہیں تو وہ عدالت سے ریلیف لے لیتا ہے کیوں کہ ہم نے ایک ڈرامہ ’’جلن‘‘ غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بند کیا تو اس پر ہمیں عدالت لے جایا گیا اور فاضل عدالت نے یہ کہہ کر نشریات بحال کر دیں کہ ’’جلن ڈرامہ نشر ہونے پر آپ کو کیا جلن ہے اس سے پابندی ہٹائی جائے‘‘۔

اس موقع پر چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ’’پاکستان کے قانون میں اتنی لچک ہے کہ کوئی جہاں موڑ کر لے جائے مڑ جاتا ہے صرف بس آپ کے پاس طاقت ہونی چاہیے”۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان میں فلم کو سینسر کرنے کا قانون موجود ہے مگر ڈراموں اور اشتہارات کو نشر ہونے سے قبل سینسر نہیں کیا جا سکتا، اگر ایسا قانون بنا دیا جائے تو ڈراموں اور اشتہارات کو سینسر کر کے ٹی وی پر نشر کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں