ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم پر ڈالروں کی بارش کرنے کا اعلان

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے ہمارےکھلاڑی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہفتہ وار نیند پوری کرنے کی کوشش کیوں بن جاتی ہے پیر کی تھکن کی وجہ؟

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں گرم و مرطوب بادل، لاہور میں دوبارہ تپش، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

مشکل وقت میں ریاست بچانے کا فیصلہ، تاریخ وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو یاد رکھے گی، عطا تارڑ

آزادکشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں کیوں ضروری ہیں اور آئین کیا کہتا ہے؟

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں