دنیا کی سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام میں پاکستان کا 103 نمبر

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ 2013 سے ہر سال 20مارچ کو دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے خوشی کا دن مناتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق کسی ملک کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جانا چاہیے کہ اس کے لوگ کتنے خوش ہیں۔

گزشتہ سال کووڈ 19 عالمی بحران رہا، اس کے علاوہ یوکرین جنگ، فلسطینیوں پر تشدد، مہنگائی، خوفناک قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی بحران پیدا کیا۔
ان تمام چیزوں کے ساتھ، کون سے ممالک سب سے زیادہ خوش ہیں؟ اور کون سے ممالک سب سے زیادہ ناخوش؟

رپورٹ کے مطابق خوشی کے انڈیکس میں پاکستان 103 ویں نمبر پر ہے، پچھلے سال اس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 121 تھا۔

گیلپ ورلڈ پول کے اعداد و شمار پر مبنی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ کے مطابق سرفہرست 10 خوش ترین ممالک مندرجہ ذیل  ہیں۔

1. فن لینڈ

2. ڈنمارک

3. آئس لینڈ

4. اسرائیل

5. نیدرلینڈز

6. سویڈن

7. ناروے

8. سوئٹزرلینڈ

9. لکسمبرگ

10. نیوزی لینڈ
رپورٹ میں دنیا بھر میں خوشی کی کا تجزیہ کرنے کے لیے چھ اہم عوامل کو بنیاد بنایا گیا ، ان میں سماجی مدد، آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی شامل ہیں۔

World Happiness Report 2023 by Muhammad Nisar Khan Soduzai

سب سے زیادہ دکھی لوگ کن ممالک کے ہیں؟

سروے کے مطابق، جنگ زدہ افغانستان اور بحران زدہ لبنان دنیا کے دو ناخوش ترین ممالک ہیں۔ سروے سے معلوم ہوا کہ دونوں ممالک میں تقریباً ہر کوئی ناخوش ہے۔
یہاں سرفہرست 10 ناخوش ترین ممالک ہیں جن کی درجہ بندی سب سے زیادہ ناخوش سے کم سے کم ناخوش تک کی گئی ہے۔
1. افغانستان

2. لبنان

3. سیرا لیون

4. زمبابوے

5. عوامی جمہوریہ کانگو

6. بوٹسوانا

7. ملاوی

8. کوموروس

9. تنزانیہ

10. زیمبیا

خوش ترین ممالک

متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے زیادہ خوش لوگوں کا عرب ملک ہے جس کی درجہ بندی 26 ہے۔ متحدہ عرب امارات نے دنیا کی خوش ترین قوم بننے کو اپنے قومی مشن کا حصہ بنایا ہوا ہے۔
خوش رہنے والے ممالک میں سعودی عرب دنیا میں 30ویں نمبر پر ہے۔ حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کو اپنی ترجیحات میں سب سے آگے رکھا ہوا ہے۔
ویژن 2030 کے منصوبے کے تحت، جو ولی عہد محمد بن سلمان نے پیش کیا ہے، سعودی عرب تبدیلی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟