کراچی میں گٹروں کے ڈھکن عموماً چوری ہو جاتے ہیں، ہر سڑک پر مین ہول کھلے نظر آتے ہیں، شہر میں کھلے ہوئے گٹر آئے روز جان لیوا حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں یوسی 119 مکہ مسجد کے سامنے پیش آیا جس میں بزرگ خاتون گٹر میں جا گریں جن کو خوش قسمتی سے علاقہ مکینوں نے بچا لیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس پر صارفین کی جانب سے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جنید رضا زیدی نے مرتضیٰ وہاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل 4 سال سے کبھی ایڈمنسٹریٹر کراچی تو کبھی میئر کراچی منتخب ہو رہے ہیں ، 15 سال سے مسلسل وزارت بلدیات کے کرتا دھرتا مرتضی وہاب کے کیمرے سے ہٹ کر دیکھیں تو انہوں نے کراچی کا یہ حال کر دیا ہے۔
مسلسل چار سال سے کبھی ایڈمنسٹریٹر کراچی تو کبھی میئر کراچی پندرہ سال سے مسلسل وزارت بلدیات کے کرتا دھرتا مرتضی وہاب صاحب کے کیمرے سے ہٹ کر دیکھیں تو ایسا کردیا ہے میئر صاحب آپ نے ہمارا کراچی pic.twitter.com/CUyNdIqZ2L
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) May 13, 2024
باسط رضا نے لکھا کہ مرتضیٰ وہاب عہدوں کی دوڑ میں بہت ترقی کر گئے مگر کراچی کے حصے میں صرف تنزلی آئی۔
مرتضیٰ وہاب صاحب تو عہدوں کی دوڑ میں بہت ترقی کر گئے مگر کراچی کے حصے میں صرف تنزلی آئی https://t.co/ct9fIeltTe
— Basit Raza Samraa (@Basitrazasamraa) May 13, 2024
ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا ان لوگوں کو کوئی پوچھنے والا ہے؟
ہے کوئی پوچھنے والا ؟؟؟؟ https://t.co/tPpaEfHz8v
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) May 14, 2024
آصف سلطان نے تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیتے ہوئے اور حکومت کی حمایت میں لکھا کہ اگر گٹر کا ڈھکن چوری ہو جائے تو میئر کراچی کا اس میں کیا قصور ہے، وہ کیا کر سکتا ہے؟
او بھائی جب گٹر کا ڈھکن ہی چوری ہوجائے تو مئیر کیا کرے۔🤦♂️🤦♂️
— Asif Sultan (@asifsultan1973s) May 14, 2024
واضح رہے کراچی میں گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث اب تک متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جس کے بعد کراچی میں گٹر کے ڈھکن بنانے کا کارخانہ بھی نصب کیا گیا تھا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کہا تھا کہ گٹر کے ڈھکن ٹوٹنے سے حادثات رونما ہوتے تھے جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ خود سے ڈھکن بنائیں، ایسی فیکٹریاں دیگر جگہوں پر بھی بنائیں گے۔