کنگ چارلس کا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی پر اہم اقدام، شاہی حیثیت واضح کردی

اتوار 20 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بچوں کے ہمراہ برطانیہ واپسی کے بعد دونوں کی شاہی حیثیت سے متعلق واضح مؤقف سامنے لانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے برطانیہ پہنچنے اور بچوں کے ساتھ قیام کے بعد شاہی محل کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا کہ دونوں اب شاہی خاندان کے فعال ارکان نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا کی یاد میں شہزادہ ہیری کا نیا منصوبہ، بھائی سے تناؤ بڑھنے کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق شاہی محل نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل  کے شاہی القابات سے متعلق بھی وضاحت کی اور بتایا کہ ان کے ‘ایچ آر ایچ’ القابات معطل ہیں، جبکہ دونوں سرکاری فرائض انجام دینے والے شاہی ارکان نہیں ہیں۔

شاہی امور کی ماہر کیٹی نکول نے کنگ چارلس کے اس اقدام کو بادشاہ کی جانب سے معاملات پر زیادہ فعال انداز میں توجہ دینے کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ چارلس واضح حدود قائم کررہے ہیں اور معاملات کو صرف ردعمل کے طور پر دیکھنے کے بجائے خود اقدامات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد شہزادہ ہیری انتہائی مشکل دور سے گزرے، شاہی خاندان کے رکن کا دعویٰ

کیٹی نکول کے مطابق کنگ چارلس کی جانب سے لارڈ چیمبرلین کے دفتر سے خط جاری کرنا بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ہیری اور میگھن کی شاہی حیثیت سے متعلق معاملات کو واضح کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہی ادارہ اس وقت تبدیلی کے مرحلے میں ہے اور کنگ چارلس معاملات کی سمت واضح کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp